مدرسہ الولایہ ایک دینی ادارہ ہے جو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق حق اور حقیقت کے متلاشی افراد کی علمی، فکری اور معنوی تربیت کے لیے کوشاں ہے۔انقلابی اور وِلائی علماء کا ایک گروہ ولی امر مسلمین رہبر معظم(حفظہ اللہ) کے فرمودات کی روشنی میں اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری(حفظہ اللہ) کی سرپرستی میں اس ادارے کے انتظامی امور کی انجام دہی میں مشغول ہے۔ یہ ادارہ مروجہ حوزوی تعلیم کے ساتھ علوم انسانی (Humanities) کو خاص اہمیت دیتا ہے۔جدید دور کے تقاضوں، میڈیا کی طاقت اور فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے الولایہ آنلائن، انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں موجود افراد کے لیے آفلائن اور آنلائن مختلف کورسز کا انعقاد کر رہا ہے۔
- اہداف
- علوم محمد وآل محمدﷺ کی اپنی تمام تر جامعیت کے ساتھ نسلِ نو تک منتقلی
- ظہور حضرت امام زمانؑ کے لیے زمینہ سازی
- دین اسلام کی ترویج اورجدید شبہات کے مقابلے میں اس کے علمی وفکری دفاع کے لیے ہر ممکنہ اقدام
- معاشرے کی فکری اور علمی ارتقاء کے لیے مختلف کورسز کا انعقاد
لہذا انہی اہداف کے مدنظر مختلف موضوعات جیسے قرآن، حدیث،عقائد، تاریخ، فلسفہ، عرفان اور دیگر انسانی علوم کے حوالے سے مختلف کورسز ڈیزائن کئے جائیں گے اور دنیا بھر میں موجود علوم محمد وآل محمدﷺ سے فیض یاب ہونے کے خواہش مند افرادے کے لیے یہ کورسز مفت میں فراہم کئے جائیں گے۔ حوزوی سطح پر دینی علوم کے طلاب کی علمی سطح کو بہتر کرنے کی غرض سے مختلف مضامین جیسے نحو، صرف، بلاغت، فقہ، اصول، رجال، حدیث، تفسیر وغیرہ کے حوالے دروس مہیا کرنے کی ہمیشہ کوشش ہوگی۔ فارسی اور عربی زبان کی تعلیم بھی اَہداف میں شامل ہے۔